Header Ads

Our Aims

ویب سائیٹ کے مقاصد
آج کے ترقی یافتہ دور کے اعتبار سے یہ ضروری ہوگیا تھا کہ ہم انٹر نیٹ کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو گھر گھر پہنچائیں۔ تاکہ وہ تعلیم یافتہ طبقہ جو مدارس، مساجد اور علماء کرام سے دور ہے  اور وقت نہیں نکال پاتا گھر بیٹھے معلومات حاصل کرے، اپنے عقائد اور اعمال کی اصلاح کا سامان کرے اور اسلام دشمن سازشوں سے  واقف ہوکر اسکا بھرپور مقابلہ کرے۔

اعظمی اسلامک زون
زیر نظر ویب سائیٹ یہ ہم سب کی ہے یہ آپ کی بھی ہے اور ہماری بھی یوں سمجھ لیں کہ یہ پوری اسلامی دنیا اور پھر اس کے واسطے سے ان شاء اللہ پوری انسانیت کیلئے تعلیم و تعلم کا ذریعہ بنے گی۔
لہذا آپ بھی اپنے مضامین، خدمات اور اپنی ذات کو اس ویب سائیٹ کے ذریعے اللہ کے حضور پیش کریں تاکہ  آپ کا یہ اعظمی اسلامک زون پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہر دلعزیز بن جائے۔
اور یہ صرف اور  صرف آپ سب کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اس ویب سائیٹ کی پذیرائی کیلئے اپنا  بھر پور کردار ادا کریں گے۔

شکایت
ہم نے پوری کوشش کی ہے کہ اس ویب سائیٹ پر وہ سب کچھ میسر ہو جسکی ضرورت ہمیں روز مرہ کی زندگی میں پڑتی ہے۔
باوجود اس کے اگر کسی ساتھی کو  کوئی شکایت ہو تو فوراً ہمیں ای میل کے ذریعے مطلع کریں۔ اور اپنی شکایات نوٹ کروائیں ہم آپ کی شکایات کو اپنی ٹیم کے درمیان رکھیں گے  اور ان شکایات کا ازالہ چاہیں گے۔ اور شکایات موصول ہونے سے ہم آپ پر کوئی تنقید نہیں کریں گے بلکہ خندہ پیشانی کے ساتھ آپ کی شکایت کو پڑھ کر  اسکا ازالہ تلاش کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

مقاصد
اس ویب سائیٹ کے اجراء کے کئی مقاصد ہیں  مگر بنیادی مقاصد جس کے ذریعے ہم ان شاء اللہ مسلمانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنیں گے۔
وہ یہ ہیں :۔
٭ اسلامی عقائد و نظریات کا تحفظ۔
٭ مسلمانوں کے ایمان کا تحفظ۔
٭ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کی نقاب کشائی۔
٭مسلمانوں کے شرعی اور روحانی مسائل کاحل۔
٭ سائنس ٹکنالوجی اور اسلام۔

آپ کے خطوط:
آپ اس ویب سائیٹ کو ملاحظہ فرما کر اپنے ای میلز ہمیں بھیجیں ہم آپ کے ای میلز کو ویب سائیٹ کے ای میلز کے شعبے میں شامل کریں گے۔
اسطرح آپ بھی اس ویب سائیٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ لیکن آپ کے ای میلز میں کچھ ایسی بات ہو جو مسلمانوں کیلئے نفع بخش  ثابت ہو۔
تجاویز
دنیا کا کوئی بھی شعبہ ہو اس کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا اس میں کوئی غلطی نہیں ہے  کیونکہ غلطی انسان کی فطرت ہے۔ ہو سکتا ہے اس ویب سائیٹ میں بھی کوئی ایسی غلطی رہ گئی ہو  جو آپ کی تجویز سے پوری ہو سکتی ہے اور آپ کی تجویز ہماری ویب سائیٹ کو اور بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
لہذا اپنی تجویز اور آراء ہمیں بھیجیں۔

ڈائریکٹر:۔ محمد زاہد الاعظمی 
Theme images by A330Pilot. Powered by Blogger.