تازہ ترین

Post Top Ad

پیر، 5 فروری، 2018

مناجات - الٰہی دل کو کوہِ طور کردے

الٰہی دل كو كوه طور كردے

الٰہی دل كو كوه طور كردے
اور اسكی ظلمتوں كو دور كردے

بچالے سب معاصی سے خدايا
میرے مولا مجھے پرنور كردے

ميں اقراری تيرا مجرم ہوں يارب
تو اپنے فضل سے مغفور كردے

ميں خواہش اور ہوس كا ہوں پجارى
تو اس گند كو خدا كافور كردے

ميرے مولا مجهے اپنا بنالے 
ميرا ہوجا مجهے مسرور كردے

ميرا مقصود ہو تيري رضا بس
خيال خلق كو كافور كردے

عطاء كرنا تری راه ميں شہادت
ديار نبوى ميں مقبور كردے
كلام: از مفتى محمد عطاءالله سميعى حفظہ اللہ موانہ ميرٹھ يوپی الهند

Post Top Ad