Header Ads

Tere Farman Se Nikharta Hon - Padh Ke Qur'an Main Sawarta Hun


 طرحی حمد باری تعالٰی

تیرے فرمان سے نکھرتا ہوں
پڑھ کے قرآن میں سنورتاہوں

مجھ سےکرلےقبول یہ کاوش
"حمد تیری بیان کر تا ہوں"

خوب کرکے تری عبادت پھر
روٹھ جائے کہیں توڈرتاہوں

تیرے پیارے نبی محمد ہیں
ان کی ہر اک ادا پہ مرتاہوں

جب بھی ہوتی ہیں لغزشیںمجھ سے
توبہ کرتا ہوں پھر اُبھر تا ہوں

تو ہی کر تا ہے مشکلیں آساں
جب میں تجھ سےدعائیں کرتاہوں

وہی برلائے ہرمراد اس کے
در سے خالی نہیں گزرتا ہوں

ترےدرسےنہ تشنہ لوٹوں میں
اپنا دامن میں بھر گزر تاہوں

مجھکو اسعدنواز تاہے وہ
لے کے امید جب ٹھہر تا ہوں

کلام:- اسعد قاسمی، مصطفٰی آباد(دھلی)
A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.