Header Ads

Sadqatul Fitr Kis Hisab Se Ada Kia Jaye?


Question # : 54356
India
زید جس کا تعلق ہندوستان سے ہے لیکن وہ سعودی عربیہ میں نوکری کرتا ہے اور رمضان کا مہینہ آگیا اب اس کو صدقة الفطر دینا ہے تو کس حساب سے صدقةالفطر ادا کرے۔ وہ سعودی میں ہونے کہ وجہ سے وہاں کے حساب سے ادا کرے یا اپنے ملک کے حساب سے ؟؟ 

آیا اسکا صدقة الفطر سعودی کے اندر ہی ادا کرنا واجب ہے یا وہ اپنے ملک میں اپنے ملک کے حساب سے صدقة الفطر ادا کرسکتا ہے؟

Answer : 54356
Published on: Jul 21, 2014
بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 1118-881/D=9/1435-U

(۱) ایسا شخص سعودی عرب میں گیہوں کی قیمت کے لحاظ سے اپنا صدقة فطر ادا کرے۔ قال في الدر المنتقی فتجب علی مسافر․․․ ویعتبر مکانہ الخ وعلیہ الفتوی (۱/۲۲۶)

(۲) سعودی کی قیمت کے لحاظ سے ادا کرے یہ رقم سعودی میں بھی دے سکتا ہے اور اگر اس کے وطن کے لوگ زیادہ ضرورت مند ہوں تو یہاں بھی بھیج سکتا ہے۔


Allah knows Best!

Darul Ifta,
Darul Uloom Deoband
اصل لنک : یہا ں کلک کریں
A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.