تازہ ترین

Post Top Ad

loading...

سوموار، 5 جون، 2017

Kitna Piyara Kitna Dilkash Hai A Nam-E-Muftafa ﷺ


کتنا پیارا کتنا دلکش ھے یہ نام مصطفٰی ﷺ
خودبخودچھایا ہےدل پر احترام مصطفٰیﷺ

انبیاء جتنے بھی آئے ہیں سبھی عالی مقام 
سب سےاعلٰی سب سےافضل ہےمقام مصطفٰی

اقتداء میں صف بصف ہیں انبیاء ومرسلیں
کی امامت آپ نے یہ ہے مقام مصطفٰی

سنگ باری کےبھی حق میں آپ نےمانگی دعاء
خو ب امت کے لیے ہے یہ پیام مصطفٰی

قبر میں منکر نکیر آئیں تو ان کا ڈر کسے؟
بول دیں گے ان سےہم بھی ہیں غلام مصطفٰی

چھو نہیں سکتی ا سے ہرگز ہوائے تشنگی 
حشرمیں جس کوعطاہوجائے جام مصطفٰی

جب سے اسعد نےپڑھی ھےبزم میں نعت نبی
گونجتا ہے ذہن و دل میں صرف نام مصطفٰی



اعظمی اسلامک زون اینڈرائیڈ سافٹ ویئر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنا نہ بھولیں۔۔۔۔   ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے دی گئی لنک پر کلک کریں اور اپنی رائے سے ضرور نوازیں تاکہ اسے بہتر سے بہتر کیا جا سکے۔۔

Post Top Ad

loading...