Header Ads

Ramzan Agaya - Neki Me dil Lagao Ki Ramzan Aagaya

رمضان آگیا

نیکی میں دل لگاؤ کہ رمضان آگیا
اللّٰه کو مناؤ کہ رمضان آگیا
رب کی ہیں رحمتوں کے شب وروزخوشگوار
قر آ ں سنو سنا ؤ کہ رمضان آگیا
کینہ،غرور،بغض،عداوت نکال کر
تقوے سے دل سجاؤ کہ رمضان آگیا
پنہاں ہےبھوک،پیاس میں لطف وکرم عجیب
ہر پل یہ لطف اٹھاؤ کہ رمضان آگیا 
ہر شب رہے شبینہ عبادت کا اہتمام
قسمت کو بھی جگاؤ کہ رمضان آگیا
اسعد!خداکاخوف!ہیں آنکھیں بھی روزہ دار
نظروں کو تم جھکاؤ کہ رمضان آگیا

A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.