Header Ads

Mahe Ramzan To Har Dil Ko Saja Deta Hai (Gazal) UR



ماہ رمضان تو ہر دل کو سجا دیتا ہے 

نعمتیں ہم کو یہ دے کرکے مزا دیتا ہے


مرحبا کہہ کے پکارو سبھی ایماں والوں
عمر بھر کی یہ خطاؤں کو مٹا دیتا ہے


مومنو! قدر کرو اس کی عبادت کرکے
گرچہ اک نیکی کو ستّر یہ بنا دیتاہے

ایسی رونق ہے مساجد میں نمازی ہیں سبھی

روزے داروں کی یہ فرحت کو بڑھا دیتا ہے


وقت افطار ہے اور لب پہ دعاء ہے جاری
اپنے لمحوں کو یہ مقبول بنا دیتا ہے

شب میں کر کر کے دعاء ہم ہیں رضا کے طالب
دن کو پاکیزہ یہ شہوت سے بنا دیتا ہے

اہل ثروت ہےتوخیرات اداکر "اسعد"
سر پر آئی ہوئی آفت کو ہٹا دیتا ہے
A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.