آج کے ترقی یافتہ دور کے اعتبار سے یہ ضروری ہوگیا تھا کہ ہم انٹر نیٹ کے ذریعے اسلامی تعلیمات کو گھر گھر پہنچائیں۔ تاکہ وہ تعلیم یافتہ طبقہ جو مدارس، مساجد اور علماء کرام سے دور ہے اور وقت نہیں نکال پاتا گھر بیٹھے معلومات حاصل کرے، اپنے عقائد اور اعمال کی اصلاح کا سامان کرے اور اسلام دشمن سازشوں سے واقف ہوکر اسکا بھرپور مقابلہ کرے۔;.
زیر نظر ویب سائیٹ یہ ہم سب کی ہے یہ آپ کی بھی ہے اور ہماری بھی یوں سمجھ لیں کہ یہ پوری اسلامی دنیا اور پھر اس کے واسطے سے ان شاء اللہ پوری انسانیت کیلئے تعلیم و تعلم کا ذریعہ بنے گی۔
لہذا آپ بھی اپنے مضامین، خدمات اور اپنی ذات کو اس ویب سائیٹ کے ذریعے اللہ کے حضور پیش کریں تاکہ آپ کا یہ اعظمی اسلامک زون پوری دنیا کے مسلمانوں کا ہر دلعزیز بن جائے۔
اور یہ صرف اور صرف آپ سب کے تعاون سے ہی ممکن ہے۔ ہمیں امید ہے
کہ آپ اس ویب سائیٹ کی پذیرائی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔