Header Ads

مکتبہ جبریل اور اسکی خصوصیت


خصوصیات

یہ مکتبہ اکابر امت کی اردوکتب کا سب سے بڑااور نہایت کارآمدسوفٹ وئیر ہے جس کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں:
(1)
اس میں "المکتبۃ الشاملۃ"کی طرز پر تفسیر ،حدیث ،فقہ ،فتاویٰ،ادب،تاریخِ اسلامی ودیگر علوم وفنون کی متعلقہ کتب عکسی صفحے(پی ڈی ایف فارمیٹ)میں موجود ہیں اور ایک ہزار کے قریب کتب یونیکوڈ(قابل تعین وقابل تلاش)موادکی صورت میں موجود ہیں۔
اس میں کتاب کی تلاش کےتینوں طریقے(کتاب کے نام،مصنف اور عنوان کے اعتبارسے)نہایت آسان کرکے ڈیجیٹائزکئے گئے ہیں جس سے ہزاروں میں سے مطلوبہ کتاب تک بآسانی رسائی ممکن ہے۔
(2)
سافٹ وئیرمیں موجود مذکورہ تقریباایک ہزایونیکوڈ کتب کی کسی بھی اردواور عربی عبارت تک تلاش کے ذریعے بآسانی پہنچاجاسکتاہے ،بلکہ ایک مضمون کو مذکورہ بالاتمام کتابوں میں بیک وقت تلاش کیاجاسکتاہے۔
(3)
 کسی بھی آیت کی تفسیر تک بیک وقت سافٹ وئیر میں موجود تمام ترتفاسیرمیں چند سیکنڈوں میں رسائی ممکن ہے۔ خصوصاتفسیر پڑھانے والوں اور درس قرآن دینے والے تمام حضرات کے لیے یہ بہترین تحفہ ہے۔
(4) 
درس نظامی کی تمام کتب وشروحات سے بآسانی استفادہ کیاجاسکتاہے۔
(5)
سافٹ وئیر سے کتاب کو نکالنے کی سہولت موجود ہے ،جس سے کوئی بھی کتاب بآسانی جہاں لے جانا چاہے یاکسی کو دینا چاہیں،لے جائی جاسکتی ہے اور دی جاسکتی ہے۔
(6)
کسی بھی کتاب کے کچھ مخصوص صفحات یامخصوص نقل کیاجاسکتاہے ،باہرنکالاجاسکتاہے۔
(7)
اس سافٹ وئیر کی اہم ترین اورحیران کن خصوصیت جوالمکتبۃ الشاملۃ میں بھی نہیں ،یہ ہے کہ اگر کوئی محقق کسی خاص عنوان پر تحقیق کرناچاہتاہےاور ہزاروں صفحات کے مطالعے کے دوران اس تحقیق سے متعلقہ خاص مواد یکجا کرنا چاہتاہے ، تووہ بآسانی کرسکتاہے،اسی طرح ایک وقت میں ایک سے زیادہ تحقیقات قائم کرکے دوران مطالعے مختلف تحقیقات سے متعلق مختلف صفحات کو مقررہ تحقیقات کے سپرد کرنا چاہے توبسہولت کرسکتاہے،جس کے بعد ہرہرتحقیق سے متعلق مواد اس خاص تحقیق میں بسہولت ملاحظہ کیاجاسکتاہے ۔مثلااگر مسافر کے احکام ومسائل ،مریض کے احکام ومسائل ،جہاد کے احکام ومسائل کو یکجاکرناچاہتاہے اوراس غرض سے کتب فقہ کامطالعہ کرتاہے،جہاں متفرق طورپرکہیں مسافر کا مسئلہ مل گیاتوکہیں مریض کایاکہیں جہاد کاکوئی مسئلہ مل گیا،دوران مطالعہ محقق یہ چاہتاہے کہ مسافر سے متعلق مسئلہ قائم کردہ تحقیق مسافرکے احکام ومسائل کے سپرد ہوجائے ،اسی طرح مریض سے متعلق مسئلہ مریض کے احکام ومسائل کے سپرداور جہاد سے متعلق مسئلہ جہاد کے احکام ومسائل کے تحت آئے توبآسانی وہ اپنی قائم کردہ تحقیق تک متعلقہ مواد پہنچاسکتاہے ،جس سے ضبط وترتیب نہایت آسان ہوجاتی ہے اور مطالعہ کی طرف توجہ مرکوز رہتی ہے ک، نہ کہ یہ فکر کہ کس طرح اسے ضبط کیاجائے،نیز اپنی اسی تحقیق کو ایم ایس ورڈ کی صورت میں مکتبہ سے باہر بھی نکالا جاسکتاہے۔
(8)
اگر کوئی نئی کتاب مکتبہ میں داخل کرناچاہےتودرآمدکے آپشن سے اس میں داخل کی جاسکتی ہے،لیکن کوئی بھی شخص اپنی مرضی سےاس سافٹ وئیر میں من چاہامواد داخل کرنے مجاز نہیں ،بلکہ وہ مواد ذمہ داران کو بھیجے گا،جس کے بعد وہ شامل ہوسکے گا۔یہ اس لیے کہ اگر کوئی یوزراپنے پاس موجود کتب خود ایڈکرے گا تو صرف اپنے لیے کرے گا،اورمعلوم نہیں کیاایڈ کرے گااور پتہ نہیں صحیح طرح ایڈ کربھی پائے گا یانہیں ،اور جوایڈ کرناچاہ رہاہےوہ ذمہ داران کو روانہ کرے توذمہ داران جب ایڈ کریں گے توپوری دنیامیں استعمال کرنے والوں کو فائدہ ہوگا،معیار اور تجربہ کو سامنے رکھ کرایڈ کریں گے اور وہی ایڈ کریں گے جو ایڈ کئے جانے کے لائق ہیں۔

نوٹ : مکتبہ جبریل ونڈوزورژن کو اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کیاجاسکتاہے:

جبکہ موبائل ورژن کے لیے انباکس میں رابطہ کیجئے!!!
ان باکس میں رابطہ کر نے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کریں اور فیس بک پر تشریف لیجا کر  عثمان حبیب صاحب سے رابطہ کریں۔
https://www.facebook.com/usmanhabib314
تحریر لی گئی عثمان حبیب صاحب کی فیس بک ٹائل لائن سے۔
A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.