Header Ads

سیرۃالنبیﷺ│قسط نمبر11

اسم اللہ ومحمدﷺ میں مماثلت۔۔۔
• الله کےحرف چارہیں۔ محمد کے بھی حرف چار ہیں۔
• الله کےنام پرتشدیدہے۔ محمّد کے نام پربھی تشدید ہے۔
• الله کےنام میں کوئی نقطہ نہیں محمد میں بھی کوئی نقطہ نہیں۔
• اسم الله میں دوحرف عشرات (ل،ل) ہیں اسم محمد میں بھی دوحرف عشرات (م،م) ہیں۔
• الله کانام لیں دونو ہونٹ علیحدہ ہوجاتے ہیں۔ محمد کانام لیں دونوں ہونٹ مل جاتے ہیں۔ اللہ کےنام سےلبوں کاایک دوسرے سےہٹ جاناخالق ومخلوق میں فاصلے کی نشاندہی ہے جبکہ محمد کی پہلی میم یہ فاصلہ مٹاتی ہے دوسری میم خالق سے ملاتی ہے۔

اسم محمدﷺ کےحروف کےمعانی ومفہوم۔۔۔
رسالت ماٰب کےدونوں اسمائےگرامی احمد ومحمدﷺ کاہرہر حرف اپنےاندرمعانی، مفاہیم اور مطالب کا سمندر سموئے ہوئےہے۔ بزرگوں نےاسم محمدﷺ کےہرہر حرف سےنکلنےوالے معانی ومفاہیم کوانتہائی عقیدت ومحبت سے بیان کیاہے۔
اسم محمدﷺ چارحروف کا مجموعہ ہے (م،ح،م،د) 
•م۔۔۔ م کے ایک معنی مٹانے کےہیں۔ ایک حدیث میں سرکاردوعالمﷺ نےفرمایا میرے پانچ نام ہیں 1۔محمدﷺ 2۔احمد 3۔ماحی(مٹانےوالا) 4۔حاشر 5۔عاقب ہوں۔
آپﷺ حق بن کرآئے، جودین لائے وہ برحق، جونبوت ورسالت لائے وہ برحق، جو شریعت لائے وہ برحق، جوپیغام، جو کتاب اورجوہدایت لائے وہ برحق۔ اللہ نے باطل، کفر، جہالت، فسق وفجور، فرسودہ رسموں، شرک، بدعت، بیٹیوں کوزندہ درگورکرنا، سوتیلی ماں سےنکاح، شراب نوشی اور ظلم وستم کومٹایا۔
•ح۔۔۔ ح سےمراداللہ کاوہ حکم جو تعلیمات کی صورت میں آقائےنامدارﷺ بندوں تک پہنچاتے رہے۔
•م۔۔۔ دوسری میم سےمراد مقام محمود ہے۔ میدان حشرکاوہ مقام جہاں رحمت عالمﷺ اپناسرمبارک طویل سجدےمیں رکھ کراپنے قیمتی آنسوؤں کے بدلے ہم گناہ گاروں کی بخشش ومغفرت اور جہنم کی آگ سے رہائی کا پروانہ حاصل کریں گے۔
•د۔۔۔ اسم محمدﷺ کاآخری حرف دال ہے۔ دال کاایک معنی ہے راہنما۔ دال کادوسرا معنی ہے دلالت کرنا۔ دال کا تیسرا معنی ہےدعوت الی اللہ۔ معانی کے اعتبار سے آپﷺ امت کے راہنما رہبرِ کامل بن کرآئے دال کے دوسرے معنی کے اعتبار سے آپﷺ اللہ کی ذات ووحدانیت کا تعارف کرانے کےلیے تشریف لائے۔ دال کے تیسرے معنی کے اعتبار سے آپﷺ لوگوں کو اللہ کی طرف دعوت دینے کےلیے تشریف لائے۔
حضرت جعفرصادق رحمہ اللہ اسم محمدﷺ کی تفسیربیان کرتے ہیں کہ:
• "م" کے معنی امین ومامون کےہیں۔
• "ح" حبیب خدا مراد ہے۔
• "م" محبت الٰہی اورمغفرت الٰہی کی علامت ہے۔
• "د" دین کی علامت ہے۔
(جاری ہے)

پتہ:۔ کراچی│پاکستان
رابطہ:۔ مضمون نگار کی اجازت کے بغیر برقی پتہ یا موبائل نمبر شائع نہیں کیا جاتا۔
A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.