Header Ads

فیس بک اور دیگر ویب سائیٹس پر اردو نستعلیق فاؤنٹ میں

فیس بک، ٹو یٹر اور ان جیسی دیگر ویب سائٹ پر اب اردو کافی زیادہ لکھی اور پڑھی جا رہی ہے۔ چونکہ ان ویب سائٹ پراردو زیادہ تر مختلف فاؤنٹ میں ہوتی ہے اسلئے اکثر احباب اس کوشش میں ہوتے ہیں کی یہ کسی طرح نستعلیق میں نظر آئے ۔ موزیلا فائر فوکس اور گوگل کروم ویب براؤزر میں ٹویٹر اور فیس بک وغیرہ کی ویب سائٹ اردو کے نستعلیق فاؤنٹ میں دیکھی جاسکتی ہے۔
سب سے پہلےکمپیوٹر میں نستعلیق فاؤنٹ موجود ہونا چاہئے۔  اگر آپ نے پاک اردو انسٹالر انسٹال کر رکھا ہے تو پھر جمیل نوری نستعلیق پہلے سے موجود ہوگا۔ اور اگر نہیں کیا ہے تو کرلیں کیونکہ پاک اردو انسٹالر کے ذریعے نہ صرف اردو بہتر انداز میں نظر آئیگی بلکہ جہاں چاہیں اردو لکھ  بھی سکتے ہیں۔
اب ایک پلگ ان اور اس کا اسکرپٹ انسٹال کرنا ہے جس کے ذریعے فیس بک وغیرہ نستعلیق فاؤنٹ میں نظر آئے گا۔ سب سے پہلے اس لنک پر جائیں اور وہان سے پلگ ان انسٹال کریں۔
پلگ ان انسٹال کرنے کا لنک اس تصویر کی طرح نظر آرہا ہوگا۔ تصویر میں اس کو سرخ دائرے سے واضح کیا گیا ہے۔

جب اس پر کلک کریں گے تو انسٹالیشن کی دیگر آپشن سامنے آئیں گی انکو اپنے براؤزر کے مطابق
Add,Allow یا  Install 
 وغیرہ کرتے جائیں۔ جب مکمل انسٹال ہوجائے تو براؤزر کو بند کر کے دوبارہ چلائیں۔دوبارہ چلانے کے بعد یہ لنک کھولیں۔
دراصل یہ پہلے والا ہی لنک ہے۔ اگر پلگ ان کامیابی سے انسٹال ہوجائے تو پہلے جہاں
Stylish
 کے انسٹال کا لنک تھا اب وہاں
Install With Stylish
 کا بٹن ہوگا۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظر آرہا ہے۔
Install With Stylish
 کے بٹن پر کلک کرنے سے ویب سائیٹ نستعلیق فاؤنٹ میں دیکھنے کا کوڈ (سکرپٹ) انسٹال ہونے کی اجازت مانگے گا۔ اپنے براؤزر کے مطابق
Install یا Add
    وغیرہ پر کلک کرنے سے سکرپٹ انسٹال ہوجائے گی۔ تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور اب فیس بک ، ٹویٹر  اور وکی پیڈیا  اردو کے صفحات پر موجود اردو آپ کو نستعلیق فاؤنٹ میں ہی نظر آئے گی۔
اگر آپ کو ایچ ٹی  ایم ایل وغیرہ کی تھوڑی بہت سمجھ ہے تو اس کوڈ میں مزید ویب سائیٹس اور کوڈ خود سے شامل کر سکتے ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کریں:۔
پاک اردو انسٹالر
اسٹایلِش پلگ اِن

 بشکریہ:۔ ایم بلال ایم ڈاٹ کام
لنک:۔ http://www.mbilalm.com/urdu-in-nastaleeq-font-on-websites.php
مرتب:۔ ایڈمن
(محمد زاہد الاعظمی)
A330Pilot کی طرف سے پیش کردہ تھیم کی تصویریں. تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.