تازہ ترین

Post Top Ad

loading...

جمعہ، 29 نومبر، 2013

فولڈر لاک کو بھول جائیں آزمائیں والٹ

اپنی اہم چیزیں جسے ہم حفاظت کی خاطر والٹ میں رکھتے ہیں اسی طرح کمپیوٹر میں اور خاص کر فلیش ڈرائیو میں اپنی فائلز محفوظ رکھنے کے لیے پورٹ ایبل پروگرام ’’والٹ‘‘ استعمال کریں۔ یو ایس بی فلیش ڈرائیو اگر کسی کو دیں اور اس میں آپ کا ذاتی ڈیٹا موجود ہو تو وہ بڑے آرام سے اسے نہ صرف دیکھ سکتا ہے بلکہ کاپی بھی کر سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی فائلیں والٹ میں محفوظ ہوں گی تو ان تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔
اس سافٹ ویئر کا نام گرینائٹ (Granite) ہے۔ یہ ایک پورٹ ایبل پروگرام ہے۔ اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اس کی زِپ فائلز ایکسٹریکٹ کر کے فلیش ڈرائیو میں کاپی کر دیں۔ پہلی دفعہ جب آپ Granite portable launcer.exe کو چلائیں گے تو یہ آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ منتخب کرنے کا کہے گا۔ اس کے بعد آپ دیکھیں گے کہ یو ایس بی میں ایک والٹ نامی فولڈر موجود ہے۔ لانچر چلانے کے بعد درست یوزر نیم اور پاس ورڈ دینے سے والٹ نامی یہ فولڈر کھل سکے گا۔ جبکہ غلط یوزر نیم اور پاس ورڈ سے یہ کبھی نہیں کھلے گا۔ یہ لانچر چلاتے ہی ٹاسک بار پر اس کا آئی کن آجائے گا۔ اسے بند کرتے ہی والٹ نامی فولڈر یا تو لاک ہو جائے گا اور اگر آپ کے سامنے کھلا ہے تو اس میں موجود سارا ڈیٹا غائب ہو جائے گا۔ والٹ نامی اس فولڈر میں موجود تمام فائلز انکرپٹ کر دی جاتی ہیں۔ یعنی فائلوں کی مکمل حفاظت کی گارنٹی۔
Granite1
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، وستا، سیون، ایٹ
ضروری: ڈاٹ نیٹ فریم ورک 3.5
یو ایس بی این ٹی ایف ایس فارمیٹ

دستیابی: مفت
فائل سائز: 1.6MB
ڈاؤن لوڈ کریں
مرتب:- ایڈمن
(محمد زاہد الاعظمی)

Post Top Ad

loading...